پاک بھارت جنگ بندی دوطرفہ تھی، بھارتی سیکرٹری خارجہ

پاک بھارت جنگ بندی میں امریکی کردار کا بھانڈا پھوٹ گیا

پاک بھارت جنگ بندی دوطرفہ تھی، بھارتی سیکرٹری خارجہ
نئی دہلی: بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرم مسری نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں امریکی کوششوں کا سرے سے انکار کر دیا۔
بھارت کے سیکرٹری خارجہ وکرم مسری نے پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت فائربندی قطعی طور پر دوطرفہ تھی۔
، امریکی صدر ٹرمپ کا جنگ بندی میں کوئی کردار نہیں تھا۔بھارتی سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ ٹرمپ نے ہم سے بیچ میں آنے کی اجازت نہیں لی۔
، ٹرمپ خود ہی اسٹیج پر آنا چاہتے تھے اور وہ آگئے۔
بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرم مسری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع روایتی جنگ کے دائرے میں رہا۔
، اسلام آباد سے کسی ایٹمی دھمکی یا اشارے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں