شادی سے انکار پر قتل کے واقعات بڑھنے لگے، پولیس کی کاروائیاں
شادی سے انکار پر نوجوان نے خاتون کو قتل کردیا
پاکپتن: شادی سے انکار کرنا جرم بن گیا، نوجوان نے فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکپتن پولیس کا کہنا ہے کہ شادی سے انکار پر نوجوان نے فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کردیا،۔
مقتولہ نے ملزم سے دوسری شادی کرنے سے انکار کیا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے خاتون کو گھر میں گھس کر قتل کیا اور فرار ہوگیا، ملزم کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
اس سے قبل لاہور میں بیوی کو قتل کر کے لاش کو بے دردی سے جلانے کے بعد فرار ہونے والے قاتل شوہر کو پولیس نے 125 گھنٹے بعد گرفتار کر لیا۔
لاہور شہر میں نذیر نامی ملزم نے گزشتہ روز اپنی بیوی نجمہ کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش جلا دی تھی اور خود گھر سے فرار ہو گیا تھا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں