امریکا کیساتھ مذاکرات کے نتائج نکلنے کا امکان نہیں، خامنہ ای

ایران کا مؤقف واضح، امریکا کے ساتھ مذاکرات کے نتائج مشکوک

امریکا کیساتھ مذاکرات کے نتائج نکلنے کا امکان نہیں، خامنہ ای
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات کے نتائج نکلنے کا امکان نہیں ہے۔
، اسلامی جمہوریہ کی یورینیم افزودگی کی سرگرمیوں پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق خامنہ ای نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں نہیں لگتا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات کا کوئی نتیجہ نکلے گا۔
، ہمیں نہیں معلوم کیا ہوگا، لیکن ایران کے یورینیم افزودگی کے حق سے انکار کرنا ’بڑی غلطی‘ ہے۔
ایران اور امریکا نے 12 اپریل سے اب تک عمان کی ثالثی میں مذاکرات کے 4 ادوار کیے ہیں۔
، جو 2015 کے جوہری معاہدے سے واشنگٹن کی دستبرداری کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سب سے اعلیٰ سطح کا رابطہ ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں