فیلڈ مارشل عاصم منیر بننے پر قوم کا فخر، حکومت کا بڑا اعلان
فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں، فیلڈ مارشل عاصم منیر
یہ اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہداء اور غازیوں کے نام وقف کرتا ہوں، فیلڈ مارشل عاصم منیر
یہ اعزاز قوم کی امانت ہے جس کو نبھانے کے لیے لاکھوں عاصم بھی قربان، فیلڈ مارشل عاصم منیر
یہ انفرادی نہیں بلکہ افواجِ پاکستان اور پوری قوم کے لئے اعزاز ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
حکومت کا ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت پوری ہونے پر انکی خدمات کو جاری رکھنے کا فیصلہ
پاکستان میں سید عاصم منیر فیلڈ مارشل بننے والے دوسرے شخص ہیں۔اس سے پہلے ایوب خان فیلڈ مارشل رہ چکے۔
حکومت کا افواج پاکستان کے افسران و جوان، غازیان، شہداء اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شہریوں کو آپریشن بنیان مرصوص کے دوران انکی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں اعلی سرکاری ایورڈز سے نوازا جائے گا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں