خضدار بزدلانہ حملے کی منصوبہ بندی بھارت نے کی، آئی ایس پی آر

بھارت نے کی خضدار حملے کی منصوبہ بندی، پاک فوج کا بیان

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ خضدار بزدلانہ حملے کی منصوبہ بندی بھارت کی دہشت گرد ریاست نے کی۔
اور حملہ بلوچستان میں موجود بھارت کے آلہ کار دہشت گردوں نے کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے علاقے خضدار میں اسکول بس پر حملے میں ابتدائی معلومات کے مطابق 3 بچوں سمیت 5 افراد شہید جبکہ متعدد بچے زخمی ہوئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق بزدلانہ حملے کی منصوبہ بندی بھارت کی دہشت گرد ریاست نے کی۔
، میدان جنگ میں بری طرح ہارنے کے بعد بھارت نے بزدلانہ کارروائیاں شروع کردیں۔
، بھارتی ایجنٹوں نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بدامنی پھیلانی شروع کردی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں