بلال نیازی پر تجاوزات مافیا کا حملہ، ایم یو جے کی شدید مذمت
ملتان ( خصوصی رپورٹر) ملتان یونین آف جرنلسٹس نے روہی نیوز کے اینکر پرسن بلال نیازی اور ان کی ٹیم پر تجاوزات مافیا کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ذمہ داران کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
، ملتان یونین آف جرنلسٹس کے صدر ملک شہادت حسین ، جنرل سیکرٹری مظہر خان ، فنانس سیکرٹری سعید مکول سمیت دیگر عہدیداروں نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن کیا جا رہا ہے۔
، روہی نیوز کے اینکر پرسن بلال نیازی اپنی ٹیم کے ہمراہ چودہ نمبر چونگی کے قریب تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن کی کوریج کر رہے تھے کہ اس دوران تجاوزات مافیا کی جانب سے اینکر پرسن بلال نیازی اور ان کی ٹیم پر حملہ کیا گیا۔
، ایم یو جے کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ میڈیا ٹیم کو کوریج سے روکنا اور حملہ کرنا انتہائی افسوسناک واقعہ ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ، ایم یو جے کے عہدیداروں نے پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ حملہ میں ملوث تمام افراد کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں