رحیم یار خان :کچہ کے علاقہ میں آپریشن، میرا لٹھانی گینگ کے ٹھکانے تباہ(2 سہولتکار گرفتار)

رحیم یار خان: کچہ کریمینلز کی سرکوبی میں پولیس کی بڑی کامیابی

رحیم یار خان ( بیورورپورٹ ) پولیس کا کچہ راضی چکر بوٹ میں انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشن، خطرناک میرا لٹھانی گینگ کے متعدد ٹھکانے و کمین گاہیں تباہ، فائرنگ کا تبادلہ، 2 سہولت کار زیر حراست، آپریشن کے دوران کچہ کے اغواء کار و خطرناک ڈاکوؤں میرا لٹھانی، خان بیگ، سائیں داد، فدا اور مودی لٹھانی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، –
ڈی پی او عرفان علی سموں کی قیادت میں پولیس کو ڈراؤن ٹیکنالوجی، بکتر بند گاڑیوں، ایلیٹ کمانڈوز اور جدید اسلحہ کی مدد حاصل تھی – ‘
فصیل کے مطابق ڈی پی او عرفان علی سموں کی قیادت میں گزشتہ روز پولیس نے عوام کی جان و مال کے تحفظ کے اور کچہ کریمینلز کی سرکوبی کے لیے کچہ راضی چکر بوٹ میں انٹیلیجنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشن کیا جس میں پولیس کو ڈراؤن ٹیکنالوجی، بکتر بند گاڑیوں، جدید اسلحہ، ضلعی پولیس و ایلیٹ کمانڈوز کی بھاری نفری کی مدد حاصل تھی-
، پولیس نے کچہ راضی چکر بوٹ میں خطرناک اغواء کار و ڈاکوؤں میرا لٹھانی، خان بیگ لٹھانی، سائیں داد لٹھانی، فدا لٹھانی اور مودی لٹھانی کی کمین گاہوں اور ٹھکانوں پر پیشہ ورانہ مہارت اور مکمل حکمت عملی کے ساتھ دھاوا بولا جا میں ان کچہ کریمینلز کے ٹھکانوں و کمین گاہوں کو مسمار کرتے ہوئے نظر آتش کر کے تباہ کر دیا گیا،
پولیس نے آپریشن کے دوران ملزمان سے ہونے والے فائرنگ کے تبادلہ کے دوران کچہ کریمینلز کے دو سہولت کاروں کو حراست میں لے لیا، اس موقع پر ڈی پی او عرفان علی سموں کا کہنا تھا کہ یہ آپریشن عوام کی جان و مال کے تحفظ اور کچہ کریمینلز کی سرکوبی کے لیے کیا گیا ہے-
، کچہ کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنا مشن ہے، کچہ کے تمام گینگز و جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق سخت ترین کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی جس سے امن امان کی صورتحال کو برقرار رکھتے ہوئے حکومت اور قانون کی رٹ کی بالا دستی قائم رکھنے میں مدد ملے گی ۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں