وفاقی اداروں میں کرپشن: 3 سال میں 3 ہزار 500 ملازمین گرفتار

وفاقی اداروں میں کرپشن، ایف آئی اے کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش

3 سال میں وفاقی اداروں کے 3 ہزار 500 کرپٹ ملازمین گرفتار، رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے وفاقی اداروں میں کرپشن میں ملوث ملازمین کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کردی۔
جس میں بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے گزشتہ 3 سال کے دوران کرپشن میں ملوث سرکاری اداروں کے 3 ہزار 500 ملازمین کو گرفتار کیا ہے۔
ایف آئی اے کی قومی اسمبلی میں پیش کی گئی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ کرپشن میں ملوث 8 ہزار 784 ملازمین کے خلاف انکوائریاں شروع کی گئیں،۔
انکوائریوں کے بعد 3 ہزار 479 مقدمات درج کیے گئے۔
ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف کرپشن پر 2 ہزار 206 مقدمات درج کرکے انہیں عدالتوں میں پیش کیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں