پاکستان معاشی استحکام کے بعد ترقی کی جانب گامزن: وزیراعظم

آئی ایم ایف وفد سے ملاقات، معاشی استحکام کے بعد ترقی پر زور

ملک معاشی استحکام کے بعد ترقی کی جانب گامزن:وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعظم شہباز شریف سے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے وفد نے ملاقات کی ہے۔
جس میں پاکستان کے جاری آئی ایم ایف کے پروگرام پر گفتگو کی گئی ۔
حکومت کی آئی ایم ایف پروگرام پر عمل کےحوالے سےمعاشی اصلاحات اور مثبت نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
وفد نے پاکستان کے اصلاحات اور معاشی استحکام و ترقی میں آئی ایم ایف کی جانب سے تعاون جاری رکھنے کا اظہار کیا۔
ملاقات میں وفاقی وزرا محمد اورنگزیب، احد خان چیمہ، سیکریٹری خزانہ امداد اللہ بوسال، چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا ہے کہ پاکستان معاشی استحکام کے بعد ترقی کی جانب گامزن ہے، ۔
اولین ترجیح ہے کہ میکرواکنامک اصلاحات کےساتھ ادارہ جاتی اصلاحات میں بھی تیزی لائی جائے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں