ملک میں شدید گرمی کی لہر، درجہ حرارت معمول سے 7 ڈگری زیادہ
ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر،محکمہ موسمیات کی خطرناک پیشگوئی
اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے زیادہ تر میدانی علاقے اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں جبکہ درجہ حرارت معمول سے خاصا زیادہ رہنے کی توقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک زائد رہ سکتا ہے۔
جبکہ وسطی و بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں درجہ حرارت 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آج کے دن ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا،۔
خاص طور پر میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں