بھارت میں مسلمانوں کے خلاف بلڈوزر آپریشن، انسانی حقوق کی خلاف ورزی

بھارت میں مسلمانوں کے خلاف بلڈوزر آپریشن، ہزاروں افراد بےگھر

بھارت میں مسلمانوں کے خلاف بلڈوزر آپریشن، ہزاروں افراد بےگھر
نئی دہلی: بھارت میں حالیہ دنوںمسلمانوں کے گھروں کو مسمار کرنے کے اقدامات نے انسانی حقوق کے حلقوں اور بین الاقوامی میڈیا کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
ترک نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف بلڈوزر آپریشن جاری ہے،۔
جس کے تحت ہزاروں افراد کو بے گھر کیا جا چکا ہے۔
ٹی آر ٹی کی رپورٹ کے مطابق ان کارروائیوں میں زیادہ تر متاثرہ خاندان مسلمان ہیں جبکہ انہی علاقوں میں واقع ہندو برادری کے مکانات کو محفوظ رکھا گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان اقدامات کو “نسل پرستانہ طرز عمل” قرار دیا جا رہا ہے،۔
جس سے بھارت کی سیکولر شناخت پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں ممکنہ طور پر پاکستان سے حالیہ کشیدگی کے بعد داخلی سطح پر دباؤ کم کرنے کی کوشش بھی ہو سکتی ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں