وفاقی بجٹ 2025-26 کسان ریلیف اسکیم، قرض آسان شرائط پر ملے گا
وفاقی بجٹ 2025-26: کسانوں کے لیے بڑے ریلیف کا امکان
اسلام آباد: آئندہ مالی سال 2025-26 کے وفاقی بجٹ میں حکومت کی جانب سے زراعت کے فروغ اور چھوٹےکسانوں کے لیے ریلیف اقدامات متوقع ہیں۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک بھر کے 90 لاکھ چھوٹے کاشتکاروں کے لیے ایک جامع وزیراعظم زرعی ریلیف پیکج تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر 12 ایکڑ سے کم اراضی رکھنے والے چھوٹے کسانوں کے لیے قرض اسکیم تیار کی گئی ہے،۔
جس کا مقصد ان کی مالی معاونت اور جدید زرعی طریقوں سے روشناس کروانا ہے،۔
تاہم اس اسکیم کے تحت کمرشل بینکوں کے ذریعے کسانوں کو آسان شرائط پر قرض فراہم کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق بینکوں نے اس منصوبے کے خدوخال تیار کر کے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو بریفنگ دے دی ہے،۔
جو جلد وزیراعظم کو بھی اس حوالے سے آگاہ کریں گے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں