9 مئی اور بھارت کا موازنہ، ملک دشمن عناصر پر وزیراعلیٰ پنجاب کا سخت موقف
جو کچھ 9 مئی کو ہوا اور بھارت نے جو کیا اس میں زیادہ فرق نہیں: مریم نواز
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں زیادہ فرق نہیں۔
یونیورسٹی آف سرگودھا میں ہونہار سکالرشپ اور لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ شخصیت سے اختلاف ہوسکتا ہے۔
مگر 9 مئی کو فوجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، ان کا نشانہ بھی ہماری فوج تنصیبات تھیں،۔
اس جماعت نے وہ کیا جو دشمن دہائیوں میں نہ کر سکا، جن وردیوں کی توہین کی گئی انہی نوجوانوں نے ملک کا سر فخر سے بلند کیا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کا مستقبل مضبوط اور محفوظ ہاتھوں میں ہے، ملک کی اصل سیسہ پلائی دیوار نوجوان ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں