پنجاب میں زیر تربیت طبی عملہ وظیفوں سے محروم، مشکلات میں اضافہ
پنجاب میں زیر تربیت سرکاری ڈاکٹرز اور نرسز وظیفے سے محروم
پنجاب میں زیر تربیت سرکاری ڈاکٹرز اور نرسز کو وظیفے کی ادائیگی نہ ہوسکی، ۔
اعزازیہ کی عدم ادائیگی کے باعث زیر تربیت عملہ شدید پریشانی سے دوچار ہے۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب میں زیر تربیت سرکاری ڈاکٹرز اور نرسز کو وظیفے کی ادائیگی نہ ہوسکی ۔
جس کے باعث سیکڑوں ڈاکٹرز اور نرسز مشکلات کا شکار ہیں،۔
پوسٹ گریجوایٹ ریذیڈنٹ ڈاکٹرز کو رواں ماہ صرف 15 روز کا وظیفہ ملا۔
طبی عملے کا کہنا ہے کہ پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن نے گزشتہ ماہ کا 15 روز کا وظیفہ روک لیا،۔
ٹیچنگ اسپتالوں کے پی جی آرز کو مکمل وظیفہ ادا نہیں کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق رواں برس زیر تربیت نرسز کو بھی اعزازیہ کی ادائیگی نہیں کی گئی۔
طبی عملے کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک سال سے وظیفوں کی ادائیگی میں تاخیر کی جارہی ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں