آئی ایم ایف پروگرام پاکستان میں معاشی استحکام کا ضامن

آئی ایم ایف پروگرام پاکستان میں معاشی استحکام کا باعث بن رہا ہے، صدر مملکت
صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام پاکستان میں معاشی استحکام کا باعث بن رہا ہے-
، پروگرام سے ملک میں معاشی ترقی کو فروغ حاصل ہوگا۔صدر مملکت آصف علی زرداری سے عالمی مالیاتی ادارے کے وفد نے جہاد اظہور کی قیادت میں ملاقات کی۔
پاکستان کی معاشی صورتحال، جاری پروگرام پر تبادلہ خیال کیا۔ ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات میں وزیرخزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔
صدر مملکت نے واضح کیا کہ آئی ایم ایف پروگرام پاکستان میں معاشی استحکام کا باعث بن رہا ہے، پروگرام سے ملک میں معاشی ترقی کو فروغ حاصل ہوگا۔
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کو درپیش معاشی چیلنجز سے نمٹنے اور استحکام کے حصول میں آئی ایم ایف کا پروگرام معاون ثابت ہو رہا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں