عثمان بزدار پارک پر قبضہ، عدالت عالیہ کا سخت نوٹس
تونسہ شریف (بیٹھک رپورٹ) عدالت عالیہ ملتان بینچ نے تونسہ شریف میں عثمان بزدار پارک پر قبضہ کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر ڈیرہ ، ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ڈیرہ سمیت ڈی جی اے کوہ سلیمان اتھارٹی کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں اس ضمن میں تونسہ شریف کے رہائشی ضیاء اللہ نتکانی کی جانب سے عثمان بزدار پارک پر قبضہ کرکے پلازہ تعمیر کرنے کے حوالے سے عدالت عالیہ ملتان بینچ میں رٹ پٹیشن نمبری5876/2025 دائر کی گئی تھی ۔
جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ قاضی عامر اور قاضی کاشف انتظامیہ کی ملی بھگت سے عثمان بزدار پارک کو ختم کرکے پلازہ تعمیر کر رہے ہیں جس پر فاضل عدالت نے مزکورہ افسران کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 26 مئی کو طلب کرلیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی ضلع ڈی جی خان رشید احمد اختر نے کہا ہے کہ شاہ سلیمان پارک کا مقدمہ عوامی عدالت میں بھی لڑیں گے، انتظامی عدالت میں چیف سیکرٹری وزیراعلیٰ تک جائیں گے، اب اسے عدالت عالیہ میں بھی لیکر گئے ہیں۔
، تونسہ کی عوام ہمارا ساتھ دیں، یہ پارک بچوں کے کھیلنے کیلئے ہے کسی قبضہ مافیا کے حوالے نہیں ھونے دیں گے یہ بات امیر جماعت اسلامی ضلع ڈی جی خان رشید احمد اختر نائب امیر نعیم اللہ عاربی ایڈوکیٹ مظہر محمود صاحب ایڈوکیٹ امیر تحصیل حافظ محمد رفیق ، محمد ساجد کھوسہ ، عبد الرحمان خان ذکا اللہ مجاھد صاحب اعجاز احمد لنگاہ حافظ محمد حسین نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا ھم نے سب سے پہلے میڈیا کے ذریعے شہریوں کو آگاہ کیا۔
اس پارک کی ملکیت کے سارے ثبوت دکھائے کہ یہ پارک اب صوبائی حکومت کی ملکیت ھے پرائیویٹ لوگ اسے توڑ پھوڑ نہیں سکتے پھر ھم نے انتظامیہ کو متنبہ کیا دودن تک ھم سوسائٹی تمام مذھبی سیاسی پارٹیوں کو وکلا برادری کو انجمن تاجران کو اعتماد میں لیا انہیں شہر کے مشترکہ مسئلہ پہ آگاہ کیا سب نے ھمارے موقف کی تائید کی ملکر پرامن جدو جہد کرنے پہ اتفاق کیا آج ھمارے کارکن ضیا اللہ مجاھد ایڈوکیٹ نے ہائی کورٹ میں رٹ دائر کردی ھے جس پہ عدالت عالیہ نے فریقین کو طلب کرلیا مزید توڑ پھوڑ سے روک دیا ھے۔
ھم اپنے شہریوں سے درخواست کرتے کہ تونسہ کے اجتماعی مسائل پہ گزشتہ کئی سالوں سے جماعت اسلامی تونسہ کی جدوجہد آپ کے سامنے ھے افسوس کہ اس اہم مسئلہ پہ ہمارے ممبران اسمبلی اور سابقہ امیدواران بھی خاموش نظر آتے ہیں جماعت اسلامی کے کسی فرد کا کسی ٹھیکہ دار سے کوئی جھگڑاوغیرہ نہیں ھے ھم اجتماعی عوامی مفاد کو مدنظر رکھ کر تحریک چلانے کےلئے غور کر رھے ہیں یہ پارک بچوں کا پارک ھی رھے گا یہاں کسی قبضہ مافیا کی کوئی گنجائش نہیں ،پریس کانفرنس میں میڈیا نمدگان کی کثیر تعداد موجود تھی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں