سی ٹی ڈی کا کامیاب آپریشن میانوالی میں، 3 دہشت گرد مارے گئے
میانوالی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک، 6 فرار ہوگئے
میانوالی کے علاقے رحمانی خیل موڑ کے قریب محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3 خطرناک دہشت گرد ہلاک-
جبکہ 6 دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ میانوالی کے علاقے رحمانی خیل موڑ کے قریب سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا،-
جس کے نتیجے میں 3 خطرناک دہشت گرد ہلاک جبکہ 6 دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔
ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔
، اس دوران دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے جبکہ 6 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں