پاکستان نے بجلی کی خریداری میں حکومتی اجارہ داری ختم کی، مسابقتی منڈی کی تیاریاں

حکومت کی بجلی کی خریداری میں اجارہ داری ختم، پاکستان مسابقتی منڈی کی طرف گامزن

پاکستان نے بجلی کی خریداری میں حکومتی اجارہ داری ختم کردی، مسابقتی منڈی پر نظریں
اسلام آباد: پاکستان نے بجلی کی اجارہ داری ختم کر تے ہوئے مسابقتی منڈی پر نظریں جما لیں جبکہ عالمی بینک نے اصلاحات کی حمایت میں 55 ملین ڈالرز کی نئی فنڈنگ کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے ورلڈ بینک کے منیجنگ ڈائریکٹر آف آپریشنز، انا بیجرڈے کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران بتایا کہ پاکستان جلد ہی مسابقتی بجلی منڈی کھول دیے گا ۔
جس سے بجلی کی خریداری میں حکومت کی واحد اجارہ داری ختم ہو جائے گی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ بجلی کی منڈی کی منتقلی کیلئے تیاری کا کام تکمیل کے قریب ہے، اور انہوں نے مارکیٹ آپریشنز کی نگرانی کے لیے ایک خودمختار ادارے، ’’انڈیپنڈنٹ سسٹم اینڈ مارکیٹ آپریٹر‘‘ کے قیام کو اجاگر کیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں