گرمی کی شدت برقرار: سبی 52، دادو 51، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت

پاکستان میں گرمی کی شدت برقرار، درجہ حرارت نے تمام ریکارڈ توڑ دیے

بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار، سبی میں پارہ 52، دادو میں 51 ڈگری کو چھو گیا
ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہی۔
سبی میں پارہ 52 اور دادو میں 51 ڈگری کو چھو گیا، سکھر 49،ملتان، پشاور 48، لاہور اور فیصل آباد میں 45 ڈگری رہا، اسلام آباد 42،کوئٹہ 41، گلگت بلتستان 40، کراچی میں 36 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
طبی ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کر دی، شدید گرمی کی لہر 24 مئی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں