جنوبی افریقا میں سونے کی کان بیٹھنے سے 289 مزدور پھنس گئے

جنوبی افریقا میں سونے کی کان بیٹھنے سے مزدوروں کی سلامتی کے لیے اقدامات

جنوبی افریقا میں سونے کی کان بیٹھنے سے 289 مزدور پھنس گئے
جنوبی افریقا میں سونے کی کان بیٹھنے سے 289 مزدور پھنس گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقہ میں جوہانسبرگ کے قریب ایک سونے کی کان بیٹھنے سے 289 افراد پھنس گئے ۔
جنہیں نکالنے کی کوششیں کی جاری ہیں۔
مقامی حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس کلوف 7 شافٹ میں ایک واقعہ ہوا ہے۔
اور ہم محفوظ طریقہ کار کو بنانے میں مصروف ہیں تاکہ مزدوروں کو بحفاظت نکالا جاسکے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ تمام کارکن زندہ ہیں اور کمپنی انہیں خوراک فراہم کرنے کے عمل میں مصروف ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں