حج انتظامات میں غفلت، پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کی کوتاہی سے ہزاروں متاثر
پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کی غفلت، ہزاروں لوگ حج پر نہیں جاسکیں گے، وزیر مذہبی امور
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ ٹورز آپریٹرز کی غفلت اور کوتاہی کی وجہ سے ہزاروں لوگ حج پر نہیں جاسکیں گے۔
، وزیراعظم نے معاملے کی تحقیقات کےلیے کمیٹی بنادی ہے۔
، جس کی سفارشات کے مطابق غفلت برتنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔
اسلام آباد میں وزیرِ مذہبی امور سردار یوسف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عازمینِ حج کو سہولتوں کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے۔
، پاکستان کا حج کوٹہ 1 لاکھ 79 ہزار تھا۔
وزیرِ مذہبی امور سردار یوسف کا کہنا ہے کہ رواں سال نجی شعبے سے 25 ہزار 698 پاکستانی عازمینِ حج سعودی عرب جائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ سرکاری اسکیم کے تحت وزارتِ مذہبی امور سارے کام سر انجام دیتی ہے۔
، دو بار سعودی عرب گیا اور سعودی حکام سے ملاقاتیں کیں، اس دفعہ کی حج پالیسی نومبر میں منظور ہوئی تھی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں