ایران امریکا جوہری مذاکرات کا پانچواں دور، عمان کی ثالثی میں پیش رفت کی امید
روم: ایران امریکا جوہری مذاکرات کے پانچویں دور کا آغاز
روم میں ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات کے پانچویں دور کا آغاز ہو گیا۔
ایران اور امریکا کے درمیان بالواسطہ مذاکرات عمان کی ثالثی میں ہو رہے ہیں۔
ایران کی نمائندگی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی جبکہ امریکا کی نمائندگی مشرقِ وسطیٰ میں خصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف کر رہے ہیں۔
دوسری جانب ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای ایران امریکا جوہری مذاکرات پر تبصرہ کرتے ہوئے پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ امکان ہے کہ امریکا سے مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔
انہوں نے کہا کہ ابھی ہمیں یہ بھی نہیں معلوم کہ آگے کیا ہوگا؟
ایران کے یورینیئم کی افزودگی کے حق کا انکار کرنا بڑی غلطی ہے۔
، امریکا کو احمقانہ بیانات دینے سے باز رہنا چاہیے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں