فتنہ الہندوستان خضدار میں بچوں کی شہادت میں ملوث ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

فتنہ الہندوستان خضدار میں بچوں کی شہادت کا ذمہ دار، بھارت دہشتگردوں کو فنڈنگ دیتا ہے

فتنہ الہندوستان خضدار میں بچوں کی شہادت میں ملوث ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت دہشتگردوں کو فنڈنگ فراہم کرتا ہے۔
، فتنہ الہندوستان خضدار میں بچوں کی شہادت میں ملوث ہے۔
وفاقی سیکرٹری داخلہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت خطے میں امن کو سبوتاژ کررہا ہے۔
، مختلف گرفتار دہشتگردوں نے بھارتی پشت پناہی کا اعتراف کیا ہے۔
، فتنہ الہندوستان خضدار میں بچوں کی شہادت میں ملوث ہے۔
حملے کے کئی بچے اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ 2016 میں بھی بھارت کے دہشتگردی میں ملوث ہونے کے شواہد دنیا کے سامنے رکھے۔
، 2009 میں پاکستان نے بلوچستان میں بھارت کے ملوث ہونے کا ڈوزیئر پیش کیا۔
، کلبھوشن نے اعترافی بیان میں تمام ترحقائق بتائے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق 12 اپریل کو فتنہ الہندوستان نے مزدوروں کو شہید کیا،۔
پنجگور میں بھی غریب مزدوروں کو شہید کیا گیا، دکی میں کوئلے کی کان میں کام کرنے والے مزدوروں کو شہید کیا گیا۔
، 14 فروری کو ہرنائی میں 10معصوم لوگوں کوشہید کیا گیا۔ بارکھان میں 7مسافروں کوبس سے اتارکر شہید کیا گیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں