“تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس کم کرنے کی کوشش جاری: وزیر خزانہ”
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ دنیا پاکستان کی معاشی بہتری کا اعتراف کررہی ہے اور معاشی بہتری کی رفتار پر حیران ہے،تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہاکہ پنشن اصلاحات پر بھی کام کررہے ہیں۔
، قرضوں میں ادائیگی کا بوجھ کم ہونے کی توقع ہے، دنیاپاکستان کےمائیکرواکنامک استحکام سےمطمئن ہے، حکومت طویل المدتی اصلاحات کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہاکہ تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس کم کرنے کی کوشش رہے ہیں، بجٹ صرف آمدن اور اخراجات کا نام نہیں اسٹریٹجی بنانا ہوگی۔
، ہمیں معاشی محاذپربھی یکجہتی کی ضرورت ہے۔وزیر خزانہ نے کہاکہ دنیا پاکستان کی معاشی بہتری کا اعتراف کررہی ہے اور معاشی بہتری کی رفتار پر حیران ہے۔
جبکہ شرح سود میں نمایاں کمی کےمعیشت پرمثبت اثرات مرتب ہوئے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں