27 سے 31 مئی تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے 27 سے 31مئی تک ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں سمیت جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں میں موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی ہے،۔
کل رات سے31 مئی تک اسلام آباد،راولپنڈی،مری،سرگودھامیں تیزہواؤں کےساتھ بارش کی توقع ہے۔
،اٹک، چکوال، خوشاب، ،میانوالی میں بھی بارش کا امکان ہےاس کے علاوہ جہلم،حافظ آباد،گوجرانوالہ،منڈی بہاؤالدین میں تیز ہوائیں اوربارش متوقع ہے۔
،گجرات،سیالکوٹ، نارووال،لاہورمیں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے، قصور،اوکاڑہ اور شیخوپورہ میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے،وزیرستان،بنوں میں تیز ہواؤں کےساتھ بارش متوقع ہے۔
،کرم،کرک،کوہاٹ،لکی مروت،پشاور میں بھی تیزہواؤں اور بارش کا امکان ہے،چارسدہ، نوشہرہ، صوابی،دیر،چترال میں تیزہواؤں کےساتھ بارش کا امکان ہے۔
، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور ہری پورمیں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے،چند مقامات پر موسلادھار بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں