“غیرقانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی، مزید 1 ہزار 11 ملک بدر”

“ستمبر 2023 سے اب تک 5 لاکھ 47 ہزار افغانوں کی وطن واپسی”

پاکستان میں مقیم غیرقانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی جاری،مزید 1ہزار گیارہ ملک بدر
پاکستان میں مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی جاری ہے،دو دنوں میں مزید غیر قانونی رہائش پذیر ایک ہزار گیارہ افغان مہاجرین کو ملک بدر کیا گیاہے۔
جن میں 66 اسلام آباد اور 15 پنجاب سے بےدخل کیے گئے۔
محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کی رپورٹ کےمطابق گزشتہ دو دنوں میں ایک ہزار ایک سو اننچاس افراد کو سرحد پار کروایا۔
جن میں 1 ہزار 147کو طورخم جبکہ 2 کو انگور اڈہ بارڈر سے افغانستان بھجوایا گیا ہے۔
واپس جانے والےافغانوں میں 1ہزار 11 غیرقانونی طورپرپاکستان میں مقیم تھے۔
جبکہ افغان رجسٹریشن کارڈ کے حامل 138 افغانوں نے رضا کارانہ واپسی اختیار کی۔
خیبر پختونخوا سے 1 ہزار 66 ،اسلام آباد سے 66 جبکہ پنجاب سے واپس کئے جانے والوں میں 15 افغان باشندے شامل ہیں۔
ستمبر 2023 سے اب تک دو مرحلوں میں وطن واپس جانے والے افغانوں کی مجموعی تعداد پانچ لاکھ 47 ہزار 296 ہوگئی ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں