ڈیرہ ڈویژن ترقیاتی منصوبے: تکمیل کیلئے ٹائم لائنز مقرر
ڈیرہ غا زیخان (بیورو رپورٹ) ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے ٹائم لائنز مقرر کردی گئی ہیں جن پر عمل درآمد کیلئے فیلڈ میں سخت نگرانی کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام کے منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔
شوگر کین ڈویلپمنٹ سیس کے تحت ضلع لیہ کی پانچ سکیموں میں ترمیم کی منظوری بھی دی گئی۔اجلاس میں بلڈنگز،ہائی ویز،لوکل گورنمنٹ،ہیلتھ،بلدیہ،سپورٹس،انہار،پبلک ہیلتھ اور دیگر محکموں کی سکیموں کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ محکموں کے افسران شریک تھے۔ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی اور دیگر افسران نے بریفنگ دی۔
کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے کہا کہ سکوپ آف ورک کے مطابق کام کرایا جائے۔ میٹریل کے معیار پر ہر گز سمجھوتہ نہیں ہوگا۔کمشنر ڈی جی خان کا کہنا تھا کہ غیر جانبدار ذرائع سے بھی ترقیاتی منصوبوں کی چیکنگ کرائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ گنا کی ترسیل بھاری گاڑیوں کے ذریعے ہوتی ہے۔
ایکسل لوڈ مینجمنٹ کو سامنے رکھتے ہوئے معیاری سڑکیں تعمیر کرائی جائیں،سڑکوں کے معیار پر خصوصی توجہ دی جائے،ناقص میٹریل ثابت ہونے پر قانون کے تحت سخت کارروائی کریں گے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ کھیت سے فیکٹریوں تک 6.95 کلومیٹر طویل سڑکوں کی بحالی،توسیع اور مرمت کی جائے گی جن پر 28 کروڑ 30 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں