دنیا بھر میں امریکی سفارتخانوں کو نئے اسٹوڈنٹ ویزے جاری نہ کرنے کا حکم
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے دنیا بھر میں اپنے سفارت خانوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اسٹوڈنٹ ویزوں کے لیے اپائنٹمنٹس کا شیڈول بند کر دیں۔
، کیوں کہ حکومت درخواست گزاروں کی سوشل میڈیا جانچ پڑتال کو وسعت دینے کی تیاری کر رہی ہے۔
بی بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سفارتی مشنز کو بھیجے گئے ایک میمو میں، وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ اسٹوڈنٹ ویزوں کے اجرا میں یہ وقفہ ’اس حوالے سے مزید ہدایات جاری کیے جانے تک جاری رہے گا‘۔
پیغام میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کی جانچ پڑتال کو طلبہ اور غیر ملکی تبادلہ پروگرام کے ویزوں کے لیے سخت کیا جائے گا۔
، جس کے سفارت خانوں اور قونصل خانوں پر نمایاں اثرات ہوں گے۔یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے۔
، جب ٹرمپ کا امریکا کا چند نامور جامعات کے ساتھ تنازع جاری ہے، جنہیں وہ بہت زیادہ بائیں بازو کا حامی سمجھتے ہیں۔
، ان کا کہنا ہے کہ بعض جامعات کیمپس میں یہود دشمنی کو ہوا دیتی ہیں اور امتیازی داخلہ پالیسیوں کو برقرار رکھتی ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں