چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 5: 1200 میگاواٹ بجلی کی پیداوار کا منصوبہ
چشمہ نیوکلیئر پلانٹ یونٹ 5 تکمیل کے بعد 1200 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا: پاکستان اٹامک انرجی کمیشن
پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کا کہنا ہے کہ چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 5 تکمیل کے بعد 1200 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا۔
پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے اعلامیے کے مطابق 6 جوہری پاور پلانٹس سے 3 ہزار 530 میگا واٹ سستی اور ماحول دوست بجلی پیدا کی جا رہی ہے،۔
چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 1 نے 400 دنوں تک مسلسل بجلی پیدا کر کے قومی ریکارڈ قائم کیا۔
اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ زیر تعمیر چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 5 تکمیل کے بعد 1ہزار 200 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا۔
اعلامیے کے مطابق ملک بھر میں قائم 20 کینسر اسپتال تشخیص و علاج کی جدید سہولیات فراہم کر رہے ہیں،۔
پاکستان کے تقریباً 80 فیصد کینسر کے مریض ان اسپتالوں سے مستفید ہوتے ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں