بھارت 24 کروڑ پاکستانیوں کا پانی روکنا چاہتا ہے جو کبھی نہیں ہو پائے گا: وزیراعظم
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے پانی 24 کروڑ لوگوں کی لائف لائن ہے، بھارت پاکستان کا پانی روکنا چاہتا ہے جو کبھی نہیں ہو پائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا آذربائیجان کے صدر اور عوام کو یوم آزادی پرمبارک باد پیش کرتا ہوں۔
پاکستان خوش قسمت ہے کہ اس کے پاس ترکیے، آذربائیجان جیسے سچے دوست ہیں۔
تینوں ممالک اعلیٰ اقدار، امن اورانصاف کےلیے ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں،۔
آذربائیجان اور ترکیے کا حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں بھرپورحمایت پرشکریہ ادا کرتا ہوں،۔
پاکستانی عوام برادر ملک ترکیے اورآذربائیجان کی حمایت کوانتہائی قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا ہم نے بھارت کو پہلگام واقعے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیش کش کی جس کوبھارت نے مسترد کیا۔
پاکستان، ترکیے اور آذربائیجان کا سہ فریقی اجلاس اس عزم کا اعادہ ہےکہ ہم نے تعاون اور دوستی کو نئی بلندی تک لے جانا ہے۔
تینوں ممالک بنیادی ایشوز پر ایک دوسرے کی بھرپورحمایت کرتے ہیں۔
پاکستان، ترکیے اور آذربائیجان مشترکہ مذہب، اقدار، ثقافت اور تاریخ میں بندھے ہوئے ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں