ملک حسنین بوسن کا بہمانہ قتل: اڈا بند بوسن کی فضا سوگوار

جامعہ زکریا کے رہنما ملک حسنین بوسن کا بہمانہ قتل: حقائق کیا ہیں؟

ملتان ( خصوصی رپورٹر)جامعہ زکریا ایمپلائز ایسویسی ایشن کے نائب صدر اور اڈا بند بوسن کی معروف کاروباری شخصیت ملک حسینن بوسن کا اغوا کے بعد بہمانہ قتل ،پولیس نے مسخ شدہ نعش برآمد کرکے پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی ،کیس کی تفتش سی سی ڈی کے حوالے ،اغواء برائے تاوان ،دیرینہ دشمنی یا کچھ اور تاحال معمہ حل نہ ہوسکا۔
،سی سی ڈی نے جدید بنیادوں پر تحقیقات شروع کردیں بہت جلد معاملہ حل کرلیا جائے گا ایس ایس پی آپریشنز،مقتول کو گزشتہ شام نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کردیا گیا اڈا بند بوسن کی فضا ء سوگوار ہوکر رہ گئی علاقے میں بہمانہ قتل کے حوالے سے مختلف چہ مگوئیاں جاری ۔تفصیل کےمطابق دو روز قبل گھر سے واک پر گھر سے نکلنے کے بعد لاپتہ ہونے والے ملک حسنین بوسن جو جامعہ زکریا ایمپلائز ایسویسی ایشن کے نائب صدر تھے اور اڈا بند بوسن کی معروف کاروباری شخصیت کے طور پر جانے جاتے تھے۔
ان کے لاپتہ ہونے کے بعد پولیس تھانہ الپہ میں اغواء کا مقدمہ درج کرایا گیاتھا اور شبہ کیا جارہا تھا کہ انھیں اغواء برائے تاوان کی غرض سے اغواء کیا گیا ہے لیکن گزشتہ روز علی الصبح بند بوسن کے کے نواحی علاقے میں پرانے کھالے سے ایک مسخ شدہ نعش برآمد ہوئی جس پر بہمانہ تشدد کے بعد چہرے کے اعضاء کاٹ کر سرمیں فائر مار کر قتل کیا گیا تھا تاہم بعدازاں جوتوں اور کپڑوں سے شناخت کی گئی تو یہ ملک حسنین بوسن کی نعش تھی واقع کی اطلاع جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور ہنستے بستے گھر میں صف ماتم بچھ گیا۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کےحوالے کردیا ہے ۔ورثاء کی جانب سے گزشتہ شام 6 بجے نماز جنازہ کےبعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ہے تاہم علاقہ کی فضاء سوگوار ہے دوسری جانب مذکورہ اندوہناک وقوعہ کی تفتیش سی سی ڈی پولیس کے حوالے کردی گئی ہے جنھوں نے جدید بنیادوں پر تفتش کا آغاز کردیا ہے بتایا جاتا ہے کہ ملک حسنین بوسن کے قتل کے شعبہ میں ان کے چند قریبی ساتھیوں اور رشتہ داروں کو بھی تفتیش کیلئے رات گئے حراست میں لیا گیا ہے۔
تاہم ایس ایس پی اپریشنز کا کہنا ہے کہ بہت جلد معمہ حل کرلیا جائے ۔علاقہ میں جاری چہ مگوئیوں میں کوئی اسے دیرینہ دشمنی ،تو کوئی کاروباری رقابت اور کوئی غیرت کے نام پر قتل کا شاخسانہ قرار دے رہا ہے مرحوم نے پسماندگان میں بیوہ سمیت 2 بیٹے اور 2بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں جبکہ ان کا ایک بھائی بھی ہے جو ذہنی طور پر ابنارمل بتایا جاتا ہے ۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں