اقوام متحدہ امن مشن ڈے: پاکستان کا عالمی امن کیلئے کردار قابلِ فخر ہے، اسحاق ڈار

پاکستان کا عالمی امن کیلئے کردار، 2 لاکھ سے زائد اہلکار خدمات انجام دے چکے

اقوام متحدہ امن مشن ڈے: پاکستان کا عالمی امن کیلئے کردار قابلِ فخر ہے، اسحاق ڈار
اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہاسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کا عالمی امن کیلئے کردار قابلِ فخر ہے۔
اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ امن مشن ڈے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں اقوام متحدہ کے امن اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
اور پاکستان کے تاریخی کردار کو اجاگر کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی امن کے قیام میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کر کردار ادا کیا ہے۔
، اب تک پاکستان کے 2 لاکھ 35 ہزار سے زائد اہلکار اقوام متحدہ کے امن مشنز کا حصہ بن چکے ہیں۔
جبکہ ان میں سے 181 اہلکاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو اپنے مرد و خواتین اہلکاروں کی خدمات پر فخر ہے جو دنیا کے مختلف حصوں میں امن و استحکام کے لیے سرگرم رہے ہیں۔
اسحاق ڈار نے یہ بھی واضح کیا کہ پاکستان اقوام متحدہ ملٹری آبزرور گروپ (UNMOGIP) کا میزبان ملک ہے۔
اور مسئلہ کشمیر کی وجہ سے اس گروپ کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں