سپریم کورٹ میں آرٹیکل 175 اے کے تحت تقرری پر قانونی نکات زیر بحث
آرٹیکل 175 اے کے تحت نئی تقرری ہو سکتی ہے، آئینی بینچ کے ججز ٹرانسفر کیس میں ریمارکس
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں زیر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ ججز ٹرانسفر و سنیارٹی کیس میں درخواست گزار ججز کے وکیل بیرسٹر صلاح الدین کے جواب الجواب دلائل مکمل نہ ہوسکے۔
، عدالت نے کیس کی سماعت 16 جون تک ملتوی کر دی۔
سپریم کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز ٹرانسفر اور سنیارٹی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کے وکیل بیرسٹر صلاح الدین نے جواب الجواب دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جج کے تبادلے سے سیٹ خالی نہیں ہو سکتی۔
، جج کے مستقل ٹرانسفر سے آرٹیکل 175 اے غیر مؤثر ہو جائے گا، ماضی میں کسی جج کے ایک سے دوسری ہائیکورٹ میں مستقل ٹرانسفر کی کوئی مثال نہیں۔
جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے موجودہ ججز ٹرانسفرز کیس اپنی نوعیت کا پہلا مقدمہ ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں