ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں غیر قانونی تقرریاں: عمران نور کا اثر و رسوخ بے نقاب
ملتان(بیٹھک انوسٹیگیشن سیل) ملتان کی دو تحصیلوں میں صفائی کا ٹھیکہ حاصل کرنے والی فرم کے ایس اے انٹر پرائزز کے سی ای او عمران نور نے چیف ایگزیکٹو آفیسر عبد الرزاق ڈوگر کو مبینہ طور پر رام کرتے ہوئے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے انتظامی امور پرگرفت کرنا شروع کر دی، چیف ایگزیکٹو آفیسر عبد الرزاق ڈوگر نے ایس اے انٹر پرائزز کے سی ای او عمران نور کے بھائی سلیمان کو یوسی مانیٹرنگ آفیسر لگانے کے بعد دوسرے بھائی کامران کو بھی آپریشن ونگ میں لگانے کی تیاریاں مکمل کر لیں۔
، اس طرح ملتان کی دو تحصیلوں میں 16ارب روپے سے زائد مالیت کا ٹھیکہ حاصل کرنے والی فرم نے اپنے مبینہ غیر قانونی مفادات کیلئے غیر اعلانیہ طور پر سرکاری مشینری میں ایجنٹ داخل کرنے میں کامیاب ہوتی نظر آتی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے گزشتہ دنوں مختلف عہدوں پر بھرتیوں کیلئے آسامیاں مشتہر کی گئیں۔
جس کے بعد ملتان کی دو تحصیلوں صدر اور سٹی میں صفائی کا ٹھیکہ حاصل کرنے والی فرم ایس اے انٹر پرائزز کے سی ای او عمران نور نے اپنی کمپنی کے مفادات کیلئے چیف ایگزیکٹو آفیسر عبدالرزاق ڈوگر سے پہلے سے موجود گٹھ جوڑ کو مزید بہتر بنایا تاکہ ایس اے انٹر پرائزز کے ایجنٹ کمپنی کے اندر بٹھائے جائیں۔
، عمران نور چیف فنانشل آفیسر کے پوسٹ پر پہلے ہی اپنے قریبی دوست کبیر خان تعینات کرایا ہے، کبیر خان ان دنوں انتہائی کٹھن مراحل سے گزر رہے ہیں عمران نور اس مشکل سے نکالنے کے لیے ہر اول دستے کا کردار ادا کرتا نظر آتا ہے، چیف ایگزیکٹو آفیسر عبد الرزاق ڈوگر نے کبیر خان کے مشکل وقت بھی دوستی نبھاتے نظر آرہے ہیں۔
، انھوں نے کہا عمران نور نے مشتہر شدہ آسامیوں پر میں کلیدی آسامیوں پر اپنی کمپنی کے ایجنٹ بھرتی کرنے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا پہلے مرحلے میں اپنے بھائی سلیمان کو مانیٹرنگ آفیسر بھرتی کروایا تاکہ مانیٹرنگ جیسے اہم شعبہ کو کنٹرول کیا جائے۔
انھوں نے کہا عمران نور کے بھائی سلیمان کو ممتاز آباد کا علاقہ دیا گیا ہے لیکن عملی طور پر سلیمان ایس اے انٹر پرائزز کے مفادات کا تحفظ کرتا نظر آتا ہے انھوں نے کہا عمران نور نے آپریشن ونگ کو کنٹرول کرنے کے لیے اپنے دوسرے بھائی کامران کو قابلِ اعتماد سمجھا کیونکہ آپریشن ونگ کی رپورٹ پر ابتدائی بلنگ ہونی ہے اگلے مرحلے میں عمران نور اپنے بھائی کو لینڈ فل سائٹ پر تعینات کروائے گئیں تاکہ بوگس رپورٹنگ میں کوئی رکاوٹ نہ آئے اسی طرح آئی ٹی سسٹم کو کنٹرول کرنے کے لیے موصوف نے ایس اے انٹر پرائزز کی لابی کے ایجنٹ داخل کر دئیے ہیں۔
انھوں نے کہا چیف ایگزیکٹو آفیسر عبد الرزاق ڈوگر آنکھیں بند کرکے کمپنی کے انتظامی امور ایس اے انٹر پرائزز کے حوالے کرتے نظر آرہے ہیں انھیں اس بات سے کوئی غرض نہیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ستھرا پنجاب پروجیکٹ ناکام ہوتا ہے یا پھر کامیاب ہوتا ہے اس حوالے سے جب ایک سوالیہ نامہ چیف ایگزیکٹو آفیسر عبد الرزاق ڈوگر، سی ای او عمران نور ، چیف فنانشل آفیسر کبیر خان کو بھیجا گیا تو انھوں نے رات گئے تک کوئی جواب نہیں دیا
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں