ایم ڈی اے میں اربوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا کیس نیب ملتان پہنچ گیا
ملتان(بیٹھک انوسٹیگیشن سیل) ملتان کے رہائشی شہری نے ڈی جی نیب ملتان بیور کو دی گئی درخواست میں الزامات لگائے ہیں کہ سابق ڈائریکٹرز جنرل ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی آغا علی عباس‘قیصر سلیم‘ڈاکٹر زاہد اکرام‘ پی ٹی آئی چیئرمین ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی میاں جمیل‘رانا جبار ڈائریکٹر اسٹیٹس طاہر شاہ‘عرفان قریشی مفاد کنندہ آغا حسن رضا ۔ودیگر افسران و اہلکاران باہمی ملی بھگت سے اور اپنے اختیارات اور آفس کا نا جائز استعمال کرتے ہوئے بھاری رقم رشوت لیکر آفیسر کالونی چونگی نمبر نو میں پلاٹ نمبر – 7 برقبہ 4 کنال غیر قانونی طور پر اپنے من پسند شخص کو الاٹ کر کے نہ صرف کرپشن، رشوت کے مرتکب ہوئے بلکہ ادارہ MDA کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔
درخواست گزار کے وکیل پلاٹ نمبر 7E آفیسر کالونی ملتان سال 1962 ء میں گورنمنٹ آفیسر کو آپریٹو سوسائٹی نے آغا حسن رضا کو الاٹ کیا اور مذکورہ بالا کا قبضہ با قاعدہ طور پر آغا حسن رضا کے حوالے کیا گیا۔ بعد ازاں مذکورہ بالا پلاٹ کا قبضہ دیگر لوگوں کے پاس چلا گیا جس کی وجہ سے آغا حسن رضا کی مذکورہ بالا پلاٹ کی الاٹمنٹ مارشل لاء قانون 1985 ء کے تحت کینسل کر دیا گیا اور مذکورہ پلاٹ پر موجود قابضین کو الاٹ کر دیا گیا جس کی توثیق Multan Development Authority نے 22 ویں گورننگ باڈی کے اجلاس میں کر دی ۔ جبکہ آغا حسن رضا نے MDA کے افسران ومتعلقہ سٹاف سے ساز باز کر کے مذکورہ پلاٹ کے عوض متبادل پلاٹ کے حاصل کے لئے کوشش کرنا شروع کر دی۔
اور محکمہ MDA کی طرف سے مذکورہ بالا معاملہ محکمہ قانون کو بھجوایا گیا جس پر متبادل پلاٹ کی سفارش کو مسترد کر دیا گیا۔ بعد ازاں آغا حسن رضا نے MDA کے افسران وسٹاف سے ساز باز کر کے بھاری رقم رشوت دیکر ایک پلاٹ بذریعہ آرڈر نمبری 2000-03-29 اپنے نام الاٹ کروالیا۔ بعد ازاں محکمہ MDA نے مذکورہ الاٹمنٹ کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے الائمنٹ کینسل کر دی۔ آسکے بعد آغا حسن رضا نے حصول پلاٹ کے لیے ایم ڈی اے کے خلاف ہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن نمبر 2000 /7304 دائر کی جس میں عدالت نے مورخہ 2004-02-26 کو متبادل پلاٹ کا کوئی حکم صادر نہ فرمایا بلکہ MDA کو حکم صادر دیا کہ مذکورہ نا جائز قابضین سے قبضہ واگزار کروایا جائے۔
بعد ازاں آنا حسن رضا نے معاملہ وزیر اعلی پنجاب کو بھجوا دیا لیکن کوئی دادرسی نہ ہو سکی۔ بعد ازاں MDA کے افسران و دیگرسٹاف نے آغا حسن رضا کے ساتھ ساز باز ہو کر MDA کی 81 ویں گورننگ باڈی کے اجلاس میں جو کہ ایک افسران بالا پرمشتمل چار رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جس کا کام پلاٹ نمبر 7E آفیسر ز کالونی ملتان کے متبادل پلاٹ کی سفارش کرنا تھی۔ چیئر مین گورننگ باڈی نے کمیٹی کی سفارشات کو مستردکرتے ہوئے انکو کو خلاف قانون و واقعات قرار دیا۔
بعد ازاں اُسی کمیٹی نے خلاف قانون اپنی سفارشات ڈائریکٹر جنرل MDA کو بھجوائیں اور ڈائریکٹر جنرلMDA نے کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں allocation کمیٹی کو متبادل پلاٹ الاٹ کرنے کا کم نامہ جاری کیا جبکہ Allocation کمیٹی نے متبادل پلاٹ الاٹ کرنے کے حکم نامہ سفارش کو خلاف قانون قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔ بعد ازاں ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ مینجمنٹ MDA نے کمیٹی کی سفارشات جس میں کہیں بھی متبادل پلاٹ کی واضح سفارش موجود نہ ہی کو بنیاد بناتے ہوئے ملی بھگت کر کے اپنے اختیارات اور عہدہ کا نا جائز استعمال کرتے ہوئے 13 رہائشی پلاٹس اور 9 کمرشل الاٹ کر دئیے جن کی اصل قیمت تقریبا 2 ارب روپے سے زائد ہے۔
لیکن ان کی مالیت کو بمطابق DC ریٹ 88 کروڑ ظاہر کیا گیا جس سے نہ صرف ادارہ کو بھاری مالی نقصان پہنچا بلکہ ذمہ دار افسران نے بھاری رشوت لیکر اربوں روپے کے پلاٹس غیر قانونی طور پر الاٹ کر دئیے ۔ مذکورہ ذمہ دار افسران و دیگر سٹاف نے ملکر ادارہ کو مذکورہ جعلی و فرضی 22 پلاٹس کی الاٹمنٹ کی مد میں رقم مبلغ دو ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا ۔ بلکہ مذکورہ افسران کی آشیر باد اور ملی بھگت سے آغا حسن رضا نے جعلی و فرضی دستاویزات کی بنیاد پر رٹ پیٹیشن نمبر7304/2000ہائیکورٹ میں دائر کی ہوئی ہے جس میں E- 7 پلاٹ کا رقبہ 11 کنال ظاہر کر کے MDA سے مزید 7 کنال اراضی کے متبادل پلاٹس کی استدعا کی ہوئی ہے۔
اسی طرح مذکورہ افسران اور سٹاف کی ملی بھگت و ساز باز کی وجہ سے ایک اور شخص مظہر سلیمان اقبال نے بھی اپنے پلاٹ 2E برقبہ 10 کنال کے متبادل پلاٹس کی حد تک ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دی ہوئی ہے اگر آغا حسن رضا کی مثال پر عمل کرتے ہوئے مظہر سلیمان اقبال کو 2E بدلے میں پلاٹ دیئے جاتے ہیں تو MDAدس ارب روپے کی پراپرٹی سے محروم ہو جائے گا اگر اس پریکٹس کو نہ روکا گیا تو ادارہ ہذا کو اربوں روپے کا نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ سرکاری پلاٹس خزانہ کی امانت ہیں جن کو بیچ کر ادارہ کو فائدہ ہو سکتا ہے لیکن MDA ادارہ کے اعلیٰ افسران اور دیگر سٹاف نے ملکر ادارہ کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔
مہربانی فرما کر مذکورہ محکمہ MDA کے اعلیٰ افسران اور دیگر سٹاف نے جنھوں نے آغا حسن رضا وغیرہ کے ساتھ ملی بھگت و ساز باز کر کے ادارہ MDA کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے اور اپنے عہدہ، اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے بھاری رقم رشوت لینے کے مرتکب ہوئے ہیں انکے خلاف نیب قوانین کے تحت کاروائی کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں