یومِ تکبیر حاصل پور میں پریس کلب کی پروقار تقریب، ملی جذبہ اجاگر

یومِ تکبیر حاصل پور میں شاندار تقریب، ممتاز شخصیات کی شرکت

حاصل پور (بشیر احمد گجر سے)
مرکزی پریس کلب حاصل پور کے زیرِ اہتمام 28 مئی یومِ تکبیر کی مناسبت سے میڈیا آفس سکندر پلازہ میں ایک پروقار اور شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاسی، سماجی، صحافتی، اور وکلا برادری سمیت مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے بھرپور شرکت کی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کا شرف ابو بکر نے حاصل کیا، جبکہ نبی کریم ﷺ کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت عظیم نعت گو شاعر محمد آمین ساجد سعیدی نے پیش کیے، جنہیں شرکاء کی جانب سے بے حد سراہا گیا اس خصوصی تقریب کے مہمانِ خصوصی پیرزادہ خاندان کے نوجوان اور متحرک سیاست دان میاں علی عباس پیرزادہ تھے، جنہوں نے اس موقع پر کہا
“28 مئی پاکستان کے دفاعی سفر میں سنگِ میل ہے، اس دن قوم نے دشمنوں کو واضح پیغام دیا کہ ہم اپنے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ ہمیں اس دن کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھنا ہوگا اور نئی نسل کو اس کا شعور دینا ہوگا۔”ل

تقریب سے دیگر معزز مہمانوں نے بھی اظہارِ خیال کیا جن میں

ظہیر عباس جوجی (صدر مرکزی پریس کلب) نے کہا
یومِ تکبیر نہ صرف دفاعی خودمختاری کی علامت ہے بلکہ قومی وحدت اور غیرت کا دن بھی ہے۔ ہمیں اس دن کے پیغام کو عام کرنا چاہیے تاکہ قوم ایک ہو کر وطن کی خدمت کرے۔

حاجی افضل دھرالہ (ممبر پنجاب بار کونسل) نے کہا
“ایٹمی قوت بننا آسان نہیں تھا، یہ دن اُن سائنسدانوں اور رہنماؤں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے جنہوں نے جان ہتھیلی پر رکھ کر وطن کو ناقابلِ تسخیر بنایا۔

سید اختر شاہ نقوی (بار ایسوسی ایشن حاصل پور) نے کہا
“28 مئی ہمیں یاد دلاتا ہے کہ جب قوم یکجا ہو، تو کوئی طاقت اسے زیر نہیں کر سکتی۔ وکلاء برادری ہمیشہ ملکی سلامتی اور قومی مفادات کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔

ملک اقبال آکاش (جنرل سیکرٹری مرکزی پریس کلب) نے کہا
“یومِ تکبیر نہ صرف عسکری کامیابی بلکہ صحافت کے لیے بھی ایک ذمہ داری کا دن ہے کہ ہم قوم کو آگاہ رکھیں، متحد رکھیں اور سچ سامنے لائیں۔

ملک عبدالحمید (صدر انجمن تاجران حاصل پور) نے کہا:
“یہ دن ہمیں یقین دلاتا ہے کہ اگر ہم اقتصادی اور عسکری میدان میں مضبوط ہوں تو دشمن کبھی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ تاجر برادری ملکی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتی رہے گی۔”

رانا محمد شفیق (چیئرمین مرکزی پریس کلب) نے کہا:
“یومِ تکبیر ہماری قومی تاریخ کا وہ دن ہے جب ہم نے دنیا کو بتایا کہ پاکستان ایک باوقار اور خودمختار قوم ہے، جو اپنی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

ایس ڈی پی او بخت نصر نے کہا
“افواجِ پاکستان کی قربانیوں اور سائنسدانوں کی انتھک محنت کی بدولت آج ہم ایک ایٹمی طاقت ہیں۔ پولیس فورس اس امن کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

میاں عبدالرحمان غفوریہ (ڈویژنل صدر مصطفائی تحریک بہاولپور) نے کہا:
“28 مئی صرف عسکری طاقت نہیں، بلکہ اللہ پر بھروسے اور نظریہ پاکستان پر ایمان کی جیت ہے۔ ہمیں اس نظریے کی حفاظت کرتے رہنا ہے۔”

یوسف تھہیم (سرپرست اعلیٰ مرکزی پریس کلب) نے کہا:
“یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ اگر ہم اپنی صفوں میں اتحاد رکھیں تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی۔ صحافی برادری کو اپنا کردار
مزید موثر بنانا ہوگا۔

شکیل احمد بھٹی (وائس چیئرمین مرکزی پریس کلب) نے کہا یومِ تکبیر فخر کا دن ہے، جب ہم نے دنیا کو بتا دیا کہ ہم صرف امن چاہتے ہیں، مگر اپنی خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے تقریب کے اختتام پر یومِ تکبیر کی مناسبت سے خصوصی کیک کاٹا گیا اور ملک کی سلامتی، ترقی، اور خوشحالی کے لیے دعا کی گئی۔ بعد ازاں مہمانانِ گرامی کی تواضع کے لیے ریفریشمنٹ کا بھی اہتمام کیا گیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں