بھارت کی سفارتی ناکامی: روس اور پاکستان کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری کا معاہدہ

روس اور پاکستان کی سٹریٹجک شراکت داری سے نئی سرمایہ کاری

روس اور پاکستان کے درمیان سٹریٹیجک شراکت داری میں پیش رفت سے بھارت کو سفارتی سطح پر ایک اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق پاکستان کی مضبوط معاشی ساکھ سے متاثر ہو کر روس نے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کا معاہدہ کیا ہے۔
اور اس بدلتی ہوئی صورت حال کے نتیجے میں خطے میں بھارت کا اثرورسوخ شدید خطرے میں پڑ گیا ہے۔
عرب نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور روس کے مابین ایک ارب ڈالر کی پاکستان اور بھارت 22 اپریل سے پہلے کی صورتحال پر واپس آ گئے ہیں۔
اسی طرح پاکستان کا روس سے سستے تیل کی درآمد کا سلسلہ بھی کامیابی سے جاری ہے۔
ادھر دی ڈپلومیٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وسطی ایشیا سے روابط میں پاکستان کے اہم کردار کا روس معترف ہے۔
اور اس کے پیش نظر پاکستان اور روس کے مابین بارٹر ٹریڈ کا نیا نظام بھی زیر غور ہے۔
، روس سے رعایتی نرخوں پر تیل اور گیس کی درآمد پاکستان کے لیے اہم پیشرفت قرار دی جا رہی ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں