بھارت کو واضح پیغام: پاکستان اپنے حصے کے پانی پر سمجھوتہ نہیں کرے گا
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے حصے کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، ۔
بھارت کا سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا فیصلہ قابل مذمت ہے۔
تاجکستان میں گلیشیئرز کے تحفظ پر عالمی کانفرنس سے خطاب میں شہبازشریف نے کہا کہ کروڑوں انسانوں کی زندگیوں کو تنگ نظر سیاسی مقاصد کے لیے یرغمال نہیں بنایا جاسکتا۔
، پاکستان ایسا کبھی نہیں ہونے دے گا، بھارت کو سرخ لکیر نہیں عبور کرنے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آج کی دنیا میں جہاں غزہ میں روایتی ہتھیاروں کے استعمال نے گہرے زخم چھوڑے ہیں وہیں ہمیں پانی کے بطور ہتھیار استعمال کی صورت میں نئی تشویشناک پستی کا سامنا ہے۔
، بھارت کی جانب سے یکطرفہ اور غیرقانونی طور پر سندھ طاس معاہدے کی معطلی انتہائی افسوسناک ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں