ورلڈ بینک کیساتھ شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں: مریم نواز

ورلڈ بینک کے ساتھ شراکت داری کو حکومت پنجاب کی ترجیح: مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب ورلڈ بینک کے ساتھ اپنی مضبوط، مؤثر اور دیرینہ شراکت داری کو بے حد قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے سبکدوش ہونے والے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بن حسین کی ملاقات ہوئی۔
، ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب نے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بن حسین کا خیرمقدم کیا۔
ملاقات کے دوران ناجے بن حسین کی 2020 سے پاکستان میں نمایاں خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور اس موقع پر ورلڈ بینک اور حکومت پنجاب کی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق بھی ہوا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ورلڈ بینک تعلیم اور صحت سمیت دیگر سماجی و ترقیاتی شعبوں میں پنجاب کی قابل قدر معاونت کر رہا ہے۔
، پنجاب میں ورلڈ بینک کے تعاون سے 2.4 ارب ڈالر کے 12 منصوبے جاری ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں