انسداد دہشتگردی عدالت میں شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواست کی سماعت 10 جون تک ملتوی
شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواست ریکارڈ نہ ہونے کی بنا پر 10 جون تک ملتوی
نومئی کے چھ مقدمات میں شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ریکارڈ موجود نہ ہونے کی بنا پر دس جون تک ملتوی کردی گئی۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نےدرخواستوں پر سماعت کی۔
،پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ مقدمات کا ریکارڈ بانی پی ٹی آئی سے تفتیش کیلئے اڈیالہ جیل بھجوا رکھا ہے۔
،شاہ محمود قریشی کے وکیل نے دلائل دیے کہ پراسیکیوشن تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے۔
جیل ٹرائلز کے لیےریکارڈ پیش کردیاجاتا ہےجس دن ضمانتیں لگی ہوتی ہیں اس دن ریکارڈ پیش نہیں کیا جاتا۔
،شاہ محمود دوسال سے جیل میں ہیں،پراسیکیوشن ضمانتوں کا فیصلہ نہیں ہونے دے رہی۔
،عدالت نے ریکارڈ طلب کرتے ہوئےسماعت دس جون تک ملتوی کردی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں