کے فور منصوبے کا 63 فیصد کام مکمل ہوچکا، چیئرمین واپڈا

کے فور منصوبے کا 63 فیصد کام مکمل، کراچی کو پانی کی فراہمی میں پیشرفت

کے فور منصوبے کا 63 فیصد کام مکمل ہوچکا، چیئرمین واپڈا
کراچی کو پانی کی فراہمی میں سندھ حکومت سب سے بڑی رکاوٹ بننے لگی،۔
چیئرمین واپڈا کا کہنا ہے کہ شہر قائد کے سب سے بڑے پانی کے منصوبے کے فور پر 63 فیصد مکمل ہوچکا۔
، ساتھ ہی خبردار بھی کردیا کہ سندھ حکومت کے ذمہ کاموں میں تاخیر ہوئی تو شہریوں کو پانی کیلئے مزید انتظار کرنا پڑسکتا ہے۔
پانی کے بحران سے لڑتے کراچی کیلئے اہم خبر آگئی، واپڈا نے کے فور پر اہم پیشرفت سے آگاہ کردیا۔
منصوبے کے دورے پر آئے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سجاد غنی نے دعویٰ کیا کہ 63 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔
چیئرمین واپڈا نے واضح کیا کہ گھروں تک پانی پہنچانے پمپنگ اسٹیشنز بنانے اور بجلی گھروں کی تنصیب سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے۔
، اگر کام وقت پر مکمل نہ ہوئے تو شہریوں کو پانی کیلئے مزید انتظار کرنا ہوگا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں