سیاسی استحکام اور قومی اتفاق رائے کے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں، صدر مملکت

پاکستان کو اس وقت سیاسی استحکام اور قومی اتفاق رائے کی اشد ضرورت ہے، صدر مملکت

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اس وقت سیاسی استحکام اور قومی اتفاق رائے کی اشد ضرورت ہے۔
صدرِ مملکت سے پیپلزپارٹی کے وفد نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی قیادت میں ملاقات کی ۔
گورنر ہاوس میں ہونیوالی ملاقات میں گورنر پنجاب بھی شریک تھے،۔
وفد میں پیپلزپارٹی پنجاب کے حسن مرتضیٰ، شہزاد چیمہ،اسلم گل، ارشاد سیال اور دیگر شامل تھے۔
ملاقات میں ملکی سیاسی اورمعاشی صورتحال، آئندہ بجٹ اور پارلیمانی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
وفد نے صدرِ مملکت کو مختلف علاقوں کےعوامی مسائل سے بھی آگاہ کیا اور تجاویز بھی دیں۔
صدرِ مملکت نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت سیاسی استحکام اور قومی اتفاق رائے کی اشد ضرورت ہے۔
تمام جمہوری قوتیں ساتھ چلتی رہیں تاکہ ملکی ترقی و خوشحالی کو یقینی بنایا جا سکے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں