پاکستان اور بھارت 22 اپریل سے پہلے کی صورتحال پر واپس آ گئے ہیں، جنرل ساحر شمشاد مرزا

جنرل ساحر شمشاد: پاکستان اور بھارت 22 اپریل سے پہلے کی صورتحال پر واپس

پاکستان اور بھارت 22 اپریل سے پہلے کی صورتحال پر واپس آ گئے ہیں، جنرل ساحر شمشاد مرزا
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد نےبرطانوی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا پاکستان اور بھارت تقریباََ 22 اپریل سے پہلے کی صورتحال پر واپس آگئے ہیں۔
، دونوں ممالک سرحد پر افواج کی تعداد میں کمی لا رہے ہیں۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحرشمشاد نےبرطانوی خبررساں ادارے رائٹرزکو انٹرویو دیتے ہوئےکہا مستقبل میں جب بھی جنگ ہوگی وہ کشمیر کےمتنازعہ علاقے تک محدود نہیں رہےگی۔
،پاک بھارت کشیدگی ایک جارحانہ کشیدگی تھی جس کی شدت کو اب کم کردیا ہے،پہلے ہماری کشیدگی متنازعہ علاقے تک محدود رہتی تھی۔
،اس بارکشیدگی بین الاقوامی سرحد پر تک پہنچ گئی تھی،اس تنازعے کےدوران جوہری ہتھیاروں کی طرف کوئی پیشرفت نہیں ہوئی،یہ ایک خطرناک صورتحال تھی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں