پاکستان نے ہانگ کانگ میں عالمی ثالثی تنظیم کے قیام پر دستخط کردیے

ہانگ کانگ میں عالمی ثالثی تنظیم کے قیام کے کنونشن پر پاکستان کی دستخطی تقریب

پاکستان نے ہانگ کانگ میں عالمی ثالثی تنظیم کے قیام کے کنونشن پر دستخط کردیے
پاکستان نے ہانگ کانگ میں عالمی ثالثی تنظیم کے قیام کی کنونشن پر دستخط کردیے۔
دفترخارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق پاکستان کی جانب سے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے عالمی ثالثی تنظیم کے کنونشن پر دستخط کیے۔
دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تقریب سے خطاب میں چین کے وژن کو سراہا۔
، اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان عالمی تنازعات کے پرامن حل پر پختہ یقین رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔
، بھارت کا سندھ طاس معاہدے کو معطل رکھنا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں وکشمیر تنازع کا حل ناگزیر ہے، پاکستان عالمی سطح پر مؤقف اجاگر کرتا رہے گا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں