یومِ تکبیر کی تقریب حاصل پور میں شایانِ شان طریقے سے منائی گئی

یومِ تکبیر کی تقریب حاصل پور میں، قومی یکجہتی کا عملی مظاہرہ

حاصل پور(بشیر احمد گجرسے)یومِ تکبیر کے موقع پر مسلم لیگ ن سٹی حاصل پور کے زیر اہتمام ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر مقررین نے 28 مئی کی قومی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ملکی سلامتی کے عزم کا اعادہ کیا28 مئی، یومِ تکبیر پاکستان کی دفاعی تاریخ کا وہ دن جب وطنِ عزیز ایٹمی طاقت بن کر ناقابلِ تسخیر بنا اسی مناسبت سے حاصل پور میں تقریب منعقد کی۔
، جس کا آغاز تلاوتِ کلام پاک اور نعتِ رسول ﷺ سے ہوا تقریب کے مہمانِ خصوصی میاں علی عباس پیرزادہ تھے اشفاق رامے جنہوں نے خطاب میں کہا کہ یومِ تکبیر ملکی خودمختاری اور قومی غیرت کی علامت ہے۔
مقررین نے بھی 28 مئی کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالیصدر عبدالرشید کھچی زاہد شاہ کاظمی سلمان خان چنڑ فضل عباس عباسی وزیر علی موچھا ملک زوار حسین راں سمیت دیگر مہمانوں نے شرکت کی آخر میں یومِ تکبیر کے حوالے سے کیک کاٹا گیا اور ملکی سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔
تقریب میں شریک مہمانوں کی ریفریشمنٹ سے تواضع بھی کی گئی اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ یومِ تکبیر ہمیں اتحاد، خود اعتمادی اور قومی خودداری کا پیغام دیتا ہے، اور ہمیں اس جذبے کو زندہ رکھنا ہوگا

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں