اسپیکر ایاز صادق نے عمر ایوب کے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیج دیا

عمر ایوب کے خلاف ریفرنس: اپوزیشن لیڈر کی نااہلی کا معاملہ گرم

اسپیکر ایاز صادق نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوبکیخلاف الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھجوا دیا
قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار صادق نے ایوان زیریں میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کی نااہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو بھجوا دیا۔
یہ ریفرنس سابق ایم این اے بابر نواز کی جانب سے دائر درخواست پر مبنی ہے۔
، جو 2024 کے عام انتخابات میں این اے 18 (ہری پور) سے عمر ایوب خان سے 82 ہزار ووٹوں کے فرق سے ہار گئے تھے۔
ای سی پی نے فوری طور پر ریفرنس کی پہلی سماعت 4 جون کو مقرر کردی اور عمر ایوب اور بابر نواز دونوں کو نوٹسز جاری کر دیے گئے۔
اسی دن، الیکشن کمیشن 11 مئی 2024 کو بابر نواز کی طرف سے اپنے حلقے میں مبینہ دھاندلی پر کارروائی کی درخواست پر دوبارہ سماعت شروع کرے گا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں