ارشد ندیم ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ جیت گئے، صدر و وزیراعظم کی مبارکباد

ارشد ندیم ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں کامیابی، پاکستان کا نام روشن

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے ارشد ندیم کو ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیتنے پر قوم کے ہیرو ارشد ندیم کو صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی گئی ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے ارشد ندیم کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم نے جیولن تھرو میں ایک بار پھر پاکستان کا نام روشن کیا۔
فائنل سمیت پوری چیمپئن شپ میں ان کی کارکردگی مثالی رہی۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو اس کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں۔
ارشد ندیم پر ہمیں فخر ہے اور ان کے روشن مستقبل کے لیے دعا گو ہوں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں ارشد ندیم