عمران خان کی احتجاجی تحریک جیل سے شروع، علی ظفر کا بیان
عمران خانمجھے امید ہے عمران خان عید سے پہلے رہا ہوں گے، چیئرمین تحریک انصاف کا حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی وپارٹی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں عدلیہ اور ایگزیکٹو سے کوئی ریلیف نہیں مل رہا۔
، ہمیں دیوار کے ساتھ لگایا گیا ہے، ہمارے پاس سڑکوں پر آنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچا۔
انہوں نے کہا کہ ملک گیر تحریک کو بانی پی ٹی آئی جیل سے خود لیڈ کریں گے تاہم احتجاجی تحریک کا مرکز اسلام آباد نہیں ہوگا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں