آئی ایم ایف کی حکومت سے وضاحت: بجلی ٹیرف میں کمی پر سوالات

اعتماد میں لیے بغیر بجلی ٹیرف کم کیوں کیے؟ آئی ایم ایف نے حکومت سے وضاحت مانگ لی

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے اعتماد میں لیے بغیر بجلی ٹیرف میں کمی کرنے پر حکومت سے وضاحت طلب کر لی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے کرپٹو کرنسی کا اسٹیٹس تاحال لیگل نہ ہونے پر بِٹ کوائن مائننگ اور اے آئی کے لیے بجلی مختص کرنے پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا کہ قرض پروگرام میں رہتے ہوئے تمام اقدامات مشاورت سے کیے جائیں۔
، بِٹ کوائن مائننگ کو بجلی فراہم کرنے پر بھی ورچوئلی بات ہوگی۔
، معاشی ٹیم کو بجٹ پر مذاکرات کے دوران آئی ایم ایف کے سخت سوالوں کا سامنا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں