نائیجیریا میں تباہ کن سیلاب، انسانی جانوں کا بڑا نقصان
نائیجیریا میں شدید بارشوں کے بعد تباہ کن سیلاب، 115 افراد جاں بحق
نائیجیریا میں موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں آنے والے ہولناک سیلاب نے تباہی مچادی، مختلف حادثات میں 115 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وسطی نائیجیریا کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے نظام زندگی درہم برہم کردی اور کم از کم 115 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
جبکہ یہ تعداد مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ ہولناک سیلاب بدھ کی رات سے جمعرات کی صبح تک ہونے والی موسلادھار بارشوں کے باعث آیا۔
، جس نے ریاست نائیجریا کے کنارے واقع شہر موکوا اور آس پاس کے علاقوں میں تباہی مچائی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں